ابنا: اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں دو سالوں سے جاری بدامنی میں ابتک کم از کم ۹۳۰۰۰ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جمعرات کو اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی کمشنر نیوی پلے نے کہا کہ گذشتہ جولائی کے بعد سے شام میں ہر ماہ پانچ ہزار سے زائد افراد تشدد کا شکار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس تنازعہ میں ابتک 6561 بچے ہلاک ہوچکے ہیں جن میں 1729 بچوں کی عمر دس سال سے کم تھی۔جنوری میں اقوام متحدہ کی اعداد و شمار کے مطابق شام میں 60000 افراد ہلاک ہوچکے تھے۔بدھ کے روز شامی فوجیوں نے حلب کے شمالی شہر پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے وہاں 120 سے زائد تکفیری دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ اسے ایک دن قبل عسکریت پسندوں نے دیرازور گاؤں میں 60 سے زائد شیعہ افراد کو قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ شام میں دہشتگردوں کی ایک بڑی تعداد موجود بتائی جاتی ہیں جنہیں مغربی ممالک اور ان کے کچھ عرب اتحادیوں جن میں ترکی ، قطر، اردن اور سعودی عرب شامل ہیں کی حمایت حاصل ہے۔ ......./169
15 جون 2013 - 19:30
News ID: 430307
اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شام میں دو سالوں سے جاری بدامنی میں ابتک کم از کم ۹۳۰۰۰ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔